حضرتِ سیِّدُنا عبد اﷲبن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں:  اَلْبَادِیئُ بِالسَّلَامِ بَرِیئٌ مِّنَ الْکِبْر  یعنی سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے۔

(شعب الإیمان، باب في مقاربۃ اھل الدین… الخ، الحدیث: ۸۷۸۶، ج۶، ص۴۳۳)