تَکَبُّر کا علاج

حضرتِ سیِّدُنا عبد اﷲبن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں:  اَلْبَادِیئُ بِالسَّلَامِ بَرِیئٌ مِّنَ الْکِبْر  یعنی سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے۔ (شعب الإیمان، باب في مقاربۃ اھل الدین... الخ، الحدیث: ۸۷۸۶، ج۶، ص۴۳۳)Read more

سلام کی اہمیت

حضرتِ سیِّدُنا جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اﷲ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: اَلسَّلَامُ قَبْلَ الْـکَلَامِ  یعنی سلام گفتگو سے پہلے ہے۔'' (جامع الترمذي،ابواب الاستئذان،باب ماجاء في السلام قبل الکلام،الحدیث۲۷۰۸،ج۴،ص۳۲۱)Read more

خُوشخبری سُناؤ

حضرتِ سیِّدُنا انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: بَشِّرُوْا وَلَا تُنَفِّرُوْا یعنی خوشخبری سناؤ اور(لوگوں کو )نفرت نہ دلاؤ (صحیح البخاري،کتاب العلم،باب ما کان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یتخولہم الخ،الحدیث۶۹،ج۱،ص۴۲)Read more

مِسکین کاحج

حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: ''اَلْجُمُعَۃُ حَجُّ الْمَسَاکِیْن یعنی جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے۔'' (الفردوس بمأ ثور الخطاب، الحدیث۲۴۳۶، ج۱، ص۳۳۳)Read more

قید خانہ

حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اﷲعَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: ''اَلدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِرِ یعنی دنیا مومِن کے لئے قید خانہ ہے اور کافر کے لئے جنت۔'' (صحیح مسلم،کتاب الزہد والرقائق،باب الدنیا سجن المؤمن،الحدیث۲۹۵۶،ص۱۵۸۲)Read more

عذاب قبر

حضرت سیدتنا عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: عَذَابُ الْقَبْرِ حَقٌّ  یعنی قَبْر کا عذاب حق ہے (صحیح البخاري،کتاب الجنائز،باب ماجاء في عذاب القبر،الحدیث۱۳۷۲،ج۱،ص۴۶۳)Read more

روضہ اقدس کی حاضری

حضرتِ سیِّدُنا ابن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: مَنْ زَارَ قَبْرِیْ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ  یعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔'' (شعب الإیمان،باب في المناسک،فضل الحج والعمرۃ، الحدیث۴۱۵۹، ج۳، ص۴۹۰)Read more

نماز کی اہمیت

امیرُا لمومِنین حضرتِ سیِّدُنا عمرفاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: اَلصَّلَاۃُ عِمَادُ الدِّیْنِ  یعنی نماز دین کاسُتُون ہے۔  (شعب الإیمان، باب فی الصلوات، الحدیث ۲۸۰۷،ج۳، ص۳۹)Read more

تائب کی فضیلت

حضرتِ سیِّدُنا ابن مسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں:  اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَہٗ  یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ (سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب ذکر التوبۃ، الحدیث ۴۲۵۰،ج۴، ص۴۹۱)Read more

توبہ کی بنیاد

حضرتِ سیِّدُ نا ابن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: اَلنَّدَمُ تَوْبَۃٌ  یعنی شَرْمِنْدَگی توبہ ہے  (سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب ذکر التوبۃ، الحدیث: ۴۲۵۲،ج۴، ص۴۹۲)Read more